مستونگ، کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کھڈ کوچہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک مخبوط الحواس شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔