بھارتی اداکارائیں جو کاروباری شخصیات بھی ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلم انڈسٹری کی متعدد فنکارائیں اداکاری سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے بھی منسلک ہیں جن میں سیاست، کھیل سمیت کاروبار بھی شامل ہے۔

بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور 9 اداکارائیں جو منجھی ہوئی اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں، ان میں سر فہرست پریانکا چوپڑا ہے۔

پریانکا چوپڑا ناصرف اداکاری بلکہ کاروبار بھی کرتی ہیں، پریانکا چوپڑا کا نیو یارک میں ’سونا‘ کے نام سے ایک ریستوران ہے جبکہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپلیکیشن ’بمبل‘ کی بانی بھی ہیں، اداکارہ کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس اور ہیئر کیئر لائن( بیوٹی سلون ) بھی ہے۔

کترینا کیف

4 2 300x225

کترینا کیف ایک کامیاب اداکارہ ہونے سمیت کاروباری خاتون بھی ہیں، کترینہ کیف کا اپنا میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی‘ ہے جبکہ وہ ایک اور میک اپ برانڈ کی شریک مالک بھی ہیں۔

دپیکا پڈوکون

4 3 300x167

دپیکا پڈوکون ایک فیشن لائن کی مالک ہیں جبکہ اِن کا دنیا بھر میں مشہور متعدد برانڈز کے ساتھ بھی اشتراک ہے جن میں فیشن اور بیوٹی برانڈز شامل ہیں، دپیکا پڈوکون ایک کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس کی بھی مالک ہیں۔

انوشکا شرما

4 4 222x300

انوشکا شرما کا بھی اپنا ذاتی آن لائن سیلنگ کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس ہے، انوشکا شرما کا پروڈکشن ہاؤس ’کلین اسٹیٹ فلمز ‘ آج کل انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔

عالیہ بھٹ

4 5 300x300

عالیہ بھٹ نے چھوٹی سی عمر ہی میں بطور مشہور اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کا بھی اعزاز ا پنے نام کیا ہے، اداکارہ نے متعدد مشہور میک اپ برانڈز میں پیسہ انویسٹ کر رکھا ہے جبکہ اِن کا ایک بچوں کے کپڑے بنانے والا برانڈ اور ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔

سماتھا رُتھ پربھو

4 6 300x225

سماتھا رُتھ پربھو کا اپنا ایک مشہور کلوتھنگ برانڈ ’ساکی‘ ہے جبکہ وہ تلنگانا حکومت کے ساتھ مل کر مقامی اشیا کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

پریتی زنٹا

4 7 300x169

بھارتی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا آئی پی ایل اور ساؤتھ افریقا کی کرکٹ ٹیموں کی شریک مالک ہونے کے ساتھ ایک کامیاب پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہی ہیں۔

ملائیکہ اروڑا

4 8 300x218

ملائیکہ اروڑا نے اپنے شوق کو اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے، ملائیکہ اروڑا فٹنس جم کی مالک ہونے کے ساتھ ای کامرس سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔

شلپا شیٹھی

4 9 300x225

شلپا شیٹھی بھارتی شہر ممبئی میں متعدد ریستوران، اسپا اور بیوٹی سلونز کی مالکن ہیں، شلپا شیٹھی آئی پی ایل ٹیم ’راجھستان رائلز‘ سے بھی منسلک ہیں۔