تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اہم ملاقات

ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، ملتوی سرگرمیاں دوبارہ ایجنڈے پر لانے پر اتفاق
کوئٹہ(قدرت روزنامہ )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مشترکہ رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جو سرگرمیاں جنگی ماحول کے باعث ملتوی کی گئی تھیں، انہیں دوبارہ ایجنڈے پر شامل کیا جائے گا۔دونوں رہنماں نے ملکی استحکام اور آئینی عمل کی بحالی پر زور دیا۔