صدف کنول کی ’نند‘ کا مایوں، مداح حیران

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سُپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے ’نند کی مایوں‘ کی تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔پاکستان کی سُپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی جانب سے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے پیلا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sadaf Sabzwari (@sadafkanwal)


صدف کنول کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’اُن کی نند کی مایوں ہو رہی ہے۔‘صدف کنول کا تصویر اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ مداحوں کی جانب سے سبزواری فیملی پر سوالوں کی بھر مار کر دی گئی۔
مداحوں کا کمنٹ سیکشن میں کہنا ہے کہ شہروز سبزواری اکلوتا بھائی تھا، شہروز سبزواری کی بہن کہاں سے آ گئی۔

8 2 300x171

جہاں انسٹا صارفین نے صدف کنول کی پوسٹ پر بہروز سبزواری کی بیٹی اور شہروز سبزواری کی بہن پر سوالا ت اُٹھائے ہیں وہیں اُن کا صدف کنول کی تعریف میں کہنا ہے کہ ’ماشاء اللّٰہ، صدف کنول بہت اچھی بھابی ہیں۔‘


دوسری جانب سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مایوں بیٹھی دُلہن شہروز سبزواری کی سگی بہن نہیں بلکہ اُن کی کزن ہیں۔