پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے جھوٹی خبروں کی تردید

گھر بنانے کے پروجیکٹ سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہیں
پی ڈی ایم اے بلوچستان کا واضح پیغام، جھوٹے الزام بازی سے گریز کیا جائے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے بلوچستان نے سوشل میڈیا پر چلائی گئی ایک جھوٹی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔ خبر میں الزام لگایا گیا تھا کہ کوئٹہ اور مستونگ کے علاقے بشام میں گھر بنوانے کے نام پر لوگوں سے 13 سے 15 ہزار روپے وصول کیے جا رہے ہیں اور شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی طلب کی جا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ گھر بنانے کے کسی بھی منصوبے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ادارہ ایسے کسی کام میں ملوث نہیں رہا۔پی ڈی ایم اے کا مینڈیٹ صرف ایمرجنسی ریسکیو، ریلیف اور ریہیبلیٹیشن تک محدود ہے۔ ادارے نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی جھوٹی اور غلط خبریں پھیلانے سے پہلے متعلقہ ادارے سے تصدیق کر لیں تاکہ غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں اور عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔