حب کے شہری نے ہمت کی اعلی مثال قائم کردی لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی تین ہلاک

حب(قدرت روزنامہ)حب کے شہری نے ہمت کی اعلی مثال قائم کردی لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی تین ہلاک تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز غلام حسین مگسی نامی شخص بینک سے پیسے نکال کر گھر جارہے تھے کہ جام کالونی کے علاقے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ڈکیتوں نے انکو لوٹنے کی کوشش کی تو غلام حسین مگسی نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس سے تین ڈاکوؤں موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ انکے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے غلام حسین مگسی بھی زخمی ہوئے جنکو ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق مرنے والے تینوں ڈاکوؤں کا تعلق حب میں بینک سے پیسے نکالنے والوں کو لوٹنے والے گروہ سے تھا پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔