فن و ثقافت شوبز

پاکستان میں’ارطغرل غازی‘ کے نشر ہونے کے بعد ترک اداکاروں کی شہرت میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بامسی الپ کا اہم کردار ادا کرنے والے ترک اداکار نوریتن سونمیز کا کہنا ہے کہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد ترک اداکاروں کی شہرت میں تین گناہ اضافہ ہوا۔
ترک اداکار نوریتن سونمیز نے پاکستان میں اپنے ایک انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ ارطغرل غازی کے پاکستان میں اردو زبان میں نشر کیے جانے کے بعد ترک اداکاروں کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد میں راتوں رات تین گناہ اضافہ ہوا‘۔
جبکہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جنگیز جوشقون کو پاکستان سے شادی کے لیے پروپوزل بھی موصول ہوا۔انٹرویو میں اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر اداکار جنگیز جوشقون نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی تک شادی کی آفرز موصول ہورہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح لوگوں نے ہم پر محبت نچھاور کی ہے اس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔خیال رہے کہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے دو اہم کردار ترگت الپ اور بامسی الپ کچھ روز قبل پاکستان آئے تھے۔

متعلقہ خبریں