گرین لائن پروجیکٹ شروع ہوا تو اس کا BRT سے برا حال ہو گا: اویس قادر شاہ
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ اس حالت میں گرین لائن کا پروجیکٹ شروع کریں گے تو اس کا پشاور بی آر ٹی سے بھی برا حال ہو گا۔
یہ بات وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران کہی۔انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو ان سے پوچھیں کہ یہ پٹرول کی قیمتیں کیوں بڑھا رہے ہیں۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورنج لائن پروجیکٹ کے انفرا اسٹرکچر کا افتتاح کریں گے۔اویس قادر شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرین لائن بس پروجیکٹ پر سیاست نہ کریں، گرین لائن کا یہ پروجیکٹ پرانا ہے۔