کرونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی

لاہور(قدرت روزنامہ) کرونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کے 22 اضلاع میں صورتحال تشویش ناک، 2 خطرناک ترین اضلاع میں کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا ہے، چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کرونا کے حوالے سے اہم قرار دئیے گئے ہیں۔ان اضلاع میں سے ملک کے 2 اضلاع میں کرونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں کرونا کی بلند ترین 28.57 فیصد شرح جہلم میں ہے، جبکہ گلگت میں کیسز کی شرح 22.56 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں کیسز کی شرح 14.79، میرپور 4.69 ، اسکردو میں 15.91 ،کراچی میں 14.27 ،حیدرآباد میں 5.88 ،وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 6.49 ، پشاور میں 9 ، نوشہرہ میں 4.65 ، ایبٹ آباد میں 2.2، چارسدہ میں 1.20، مردان 1.86 ،صوابی میں 2.68 ، سوات میں 1.90 ، ملتان میں 1.44، بہاولپور میں 1.12 ، راولپنڈی میں 11.6، لاہور 3.58 ،گوجرانوالہ میں 1.37 جبکہ گجرات میں مثبت کیسز کی شرح 1.10 فیصد ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں کرونا مثبت آنے کی شرح 5.65 فیصد ہو گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کی وجہ سے 39 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 2783 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی جبکہ کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 890، سندھ میں 3 لاکھ 54 ہزار 103، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 293، بلوچستان میں 28 ہزار 884، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 288، اسلام آباد میں 84 ہزار 399 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہو چکے۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

29 mins ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

39 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

45 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

50 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

1 hour ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

1 hour ago