بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم، جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کا امکان

کوئٹہ 33، سبی 48، تربت 47 اور گوادر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیز اور گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت درج ذیل ہیں:کوئٹہ میں 33، قلات 28، زیارت 25، ژوب 34، سبی 48، تربت 47، نوکنڈی 38، چمن 33، گوادر 38 اور جیوانی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید گرمی اور گرد آلود ہواں سے احتیاط برتیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔