تربت، لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج تربت ٹو کوئٹہ شاہراہ بندخواتین کا خیمہ لگا کر دھرنا، مسافر کوچز اور گاڑیاں پھنس گئیں

تربت(قدرت روزنامہ )تربت میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے تربت ٹو کوئٹہ شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ احتجاج میں خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے سڑک پر خیمہ لگا کر دھرنا دے دیا ہے۔دھرنے کے باعث تربت ٹو کوئٹہ اور گوادر ٹو کوئٹہ جانے والی مسافر کوچز اور دیگر گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔