خیبرپختونخوا میں بارشوں اور آندھی سے حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے


پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا میں27 مئی سے اب تک بارشوں اور آندھی سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ،بارشوں اور آندھی کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور آندھی کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 13 مرد، 10 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ 32 گھروں کوبارشوں سیجزوی ہوا اور 2 گھر مکمل طور پرتباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں اور آندھی کے باعث پشاور، مردان، صوابی اور شانگلہ میں حادثات پیش آئے، اس کے علاوہ دیرلوئر، سوات، تورغر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارشوں سے حادثات ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 31 مء تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert