غیرمنصفانہ فیصلے عدم برداشت کا سبب ہیں، بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ)بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے . چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برداشت و روا داری کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کر دہ اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مظبوطی میں پنہاں ہے .

انہوں نے کہاکہ عدم برداشت کا رجحان معاشرے میں پھیل رہا ہے، جو ہر ذی شعور فرد کے لئے باعثِ تشویش ہے، انتخابی دھاند لیاں، غیرمنصفانہ فیصلے، آمریت کا بار بار مسلط ہونا اور جمہوریت کو پھلنے پھولنے سے روکنا اس کے اسباب ہیں . بلاول بھٹونے کہاکہ یہ سرزمینِ پاک تاریخی طور ہمیشہ رواداری پسند اور انسانیت دوست رہی ہے، دنیا میں اس وقت بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے، اس کی ضرورت جتنی آج ہے، ماضی میں شاید ایسی ضرورت کبھی رہی ہو انہوں نے کہاکہ ہر شکل اور ہر سطح پر تعصب کا خاتمہ اور تحمل و اعتدال کو اختیار کرنا ہی ایک پرامن و بقائے باہمی کے اصولوں پر مبنی عالمی معاشرے کی تشکیل کو جنم دے سکتا ہے . چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاکہ پیپلز پارٹی قائداعظم کے ویژن، قائدِ عوام کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو برداشت و رواداری کا گہوارہ بنائی گی . ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہی وہ جدوجہد جس پر پیپلز پارٹی اپنے قیامِ کے پہلے دن سے عمل پیرا ہے . . .

متعلقہ خبریں