شاندار کامیابی کے بعد ارشد ندیم کا مؤقف بھی آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے بھرپور دعائیں کیں۔ کامیابی پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لیے محنت لازم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان محنت کریں، اللہ خود سپورٹ کرتا ہے۔ کھیل کوئی بھی ہو، اس میں محنت اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے۔