پاکستان اور افغانستان کا سفارتی تعلقات اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور عبد الرحمان نظامانی کو کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور افغانستان سفارتی تعلقات کر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور عبد الرحمان نظامانی کو کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ناظم الامور بطور سفیر کل سے اپنی زمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔
سفیروں کی تعیناتی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور سٹاف میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے، معیشت، سلامتی، انسداد دہشتگردی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گا، یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ فیصلہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ روابط کی توسیع میں بھی کردار ادا کرے گا۔
2022 میں افغانستان میں طالبان کی حکومت سے تعلقات میں کشیدگی آئی، پاکستان نے سفارتی تعلقات کو ڈاون گریڈ کیا، سفیر کی بجائے ناظم الامور کی تعیناتی کی اور اسٹاف میں کمی کر دی تھی۔
2022 میں افغانستان میں طالبان کی حکومت سے تعلقات میں کشیدگی آئی، پاکستان نے سفارتی تعلقات کو ڈاون گریڈ کیا، سفیر کی بجائے ناظم الامور کی تعیناتی کی اور سٹاف میں کمی کر دی تھی۔