نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گیس پائپ لائن پر دھماکہ خیز مواد سے حملے کی کوشش ناکام

گیس پائپ لائن میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان سے بچا ممکن ہوا
نصیر آباد(قدرت روزنامہ ) ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور وہ ٹوٹ گئی۔ خوش قسمتی سے گیس سپلائی اس وقت معطل تھی، جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واردات کے پس منظر اور ذمہ داروں کی تلاش میں مصروف ہے۔ حکام نے اس تخریب کاری کی کوشش کو ناکام قرار دیا ہے اور گیس کی سپلائی جلد معمول پر لانے کا وعدہ کیا ہے۔