کوئٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی: مستونگ سے اغوا شدہ بچہ بازیاب

پشتون آباد پولیس کی فوری اور موثر کارکردگی سے اغوا شدہ محب السلام کو چھ روز بعد بازیاب کر لیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ )قائد آباد ڈویژن کے ایس پی او پی ایس خرم مہیسر کی ہدایات پر، ایس ڈی پی او پشتون آباد سرکل مقصود احمد لغاری کی قیادت میں انسپکٹرایس ایچ او اسد مندوخیل اور سب انسپکٹرایس آئی او محمد اسحاق کی ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مستونگ سے اغوا شدہ محب السلام کو بازیاب کر لیا ہے۔چھ روز قبل محب السلام کو پشتون آباد کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید طریقے اور سماجی رابطوں کے ذریعے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے مستونگ میں چھاپہ مار کر محب السلام کو بازیاب کروا کر عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔