جنوبی بلوچستان شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، سورج آگ برسانے لگا

بلوچستان میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر، موسمیاتی تبدیلیاں شدید متاثر کر رہی ہیں
کوئٹہ(قدرت روزنامہ )بلوچستان کے میدانی اور ساحلی علاقوں میں شدید ہیٹ ویو نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔ اتوار کو گوادر میں درجہ حرارت 42، جیونی میں 41، پسنی اور اورماڑہ میں 44 جبکہ تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید گرمی اور تیز گرد آلود ہواں کی پیش گوئی کی ہے، جہاں گوادر میں 43 اور کیچ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچنے کا خدشہ ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ شدید گرمی موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کا نتیجہ ہے جو بلوچستان جیسے خشک علاقوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ اس سے صحت، زراعت، پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ عام شہری گرمی کی شدت سے گھروں میں محصور ہیں، کاروبار متاثر ہو رہے ہیں اور ہیٹ اسٹروک کے مریض ہسپتالوں میں بڑھ سکتے ہیں۔