بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بلوچستان کے لیے بڑا اقدام
پی ایم ٹی اسکور کی حد 32 سے بڑھا کر 60 کردی گئی

مستحق خاندانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے تعلیم و صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری کا عزم
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام :بی آئی ایس پی:کے تحت بلوچستان میں اہم پیش رفت کا اعلان کر دیا گیا۔ بے نظیر نشوونما اور تعلیم وظیفہ پروگرامز کے تحت پراکسی مین ٹیسٹ پی ایم ٹی اسکور کی حد 32 سے بڑھا کر 60 کر دی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد مزید مستحق خاندانوں کو ان پروگرامز کے دائرہ کار میں شامل کر کے انہیں پیشہ ورانہ تربیت کی سہولت دینا ہے، تاکہ وہ خود کفیل ہو سکیں اور صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات تک ان کی رسائی میں بہتری آئے۔
