لاہور (قدرت روزنامہ)ماں بننے کے بعد عورتوں کا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے جس کی بنیادی وجہ خود پر توجہ نہ دینا اور تھکن کی وجہ سے بہت زیادہ کھانا پینا ہے۔ آپریشن کے زریعے بچے کی پیدائش ہو تو اس کے بعد عورتوں کو کافی عرصے کے لیے ورزش سے روک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وزن اور بڑھنے لگتا ہے۔ آج ہم ذکر کریں گے ایسی خاتون کا جن کی ایک بیٹی کالج میں پڑھتی ہے اور دوسرا بیٹا آپریشن کے زریعے پیدا ہوا ہے لیکن دیکھنے میں وہ خود کالج گرل لگتی ہیں۔ جس کی وجہ ان کی اسمارٹنس ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں انھوں نے اپنا وزن کیسے کم رکھا ہوا ہے۔ 44 کلو وزن کم کرلیا راشدہ ملک ایک یوٹیوبر ہیں انھوں نے بتایا کہ آپریشن سے بچے کی پیدائش ہونے کے بعد ان کا وزن بہت بڑھ گیا تھا اور ڈاکٹر نے کسی قسم کی ورزش سے منع کیا تھا اس لئے انھوں نے جم گئے بغیر اپنا وزن کم کیا۔
پہلے ان کا وزن 106 کلو تھا جو بعد میں 62 کلو تک کم ہوگیا میتھی دانے کا پانی راشدہ ملک نے اپنا ڈائیٹ چارٹ بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے صرف چند چیزیں چھوڑی ہیں جن سے وزن بڑھتا ہے ان چیزوں میں روٹی، شکر والی چائے، کولڈ ڈرنک اور جنک فوڈ شامل ہیں اس کے علاوہ دن کا آغاز نیتھی دانے کے پانی سے کریں رات کا کھانا تھوڑا اور جلدی کھائیں جبکہ ناشتہ، دوپہر کا کھانے میں ان کا کہنا تھا کہ بدل بدل کر ہلکی پھلکی غذا لیں اور درمیان میں بھوک لگے تو چنا کھا لیں یا پانی پئیں اور رات کا کھانا تھوڑا سا کھا کر 8 بجے کے بعد کچھ نہ کھائیں۔ پودینے کا پانی نہ پئیں اس کے علاوہ راشدہ نے بتایا کہ ڈائیٹ کے دوران پودینے کا پانی نہ پئیں کیوں کہ معدہ پہلے ہی حساس ہوجاتا ہے اور اس طرح کے ٹوٹکوں سے السر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…