حب شہر میں قلت آب کا مسئلہ سنگین ہوگیا، واٹر سپلائی کے تالاب خشک، شہری ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور

حب(قدرت روزنامہ)حب شہر میں قلت آب کا مسئلہ سنگین ہوگیا، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، صنعتکاروںکے احتجاج کی دھمکی پر کینال پر بند باندھ کر لیڈا کے تالاب بھرے جانے لگے جبکہ صوبائی ڈائریکٹر محتسب کے سخت احکامات پر گڈانی جیل کو پانی کی فراہمی کیلئے اٹک موڑ سے پائپ لائن کے ذریعے PHEکے تالاب بھرے جارہے ہیں لیکن حب کے عوام کو قدرتی بہاﺅ کے ذریعے پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ کینال کو بند کردیا گیا ہے جسکے سبب کینال آوارہ کتوں کی آرام گاہ بنی ہوئی ہے جبکہ واٹر سپلائی کے تالاب خشک پڑے ہوئے ہیں شہری مہنگے داموں واٹر ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے سیاسی اکابرین اور انتظامیہ کو حب کے عوام کی تکالیف کی کوئی پرواہ نہیں اس حوالے سے حب کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے حب کے شہریون کو پانی کی فراہمی معطل ہے جبکہ حب انڈسٹریز کو پانی کی بندش کا اعلیٰ حکومتی سطح پر نوٹس لیا گیا جس پر انڈسٹریز کو پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے کینال پر بند باندھ کر لیڈا کے تالاب بھرے جارہے ہیں تو دوسری برف گڈانی جیل میں قلت آب پر صوبائی ڈائریکٹر محتسب کے دورے کے موقع پر انکی سخت ہدایات پر اٹک گیٹ موڑ سے PHEکے تالابوں تک موجود زیر زمین پائپ لائن سے پانی دیا جارہا ہے جبکہ حب کے شہریوں کو فراہمی آب کا واحد ذریعہ کینال کو خشک کردیا گیا ہے جو کہ حالیہ دنوں آوارہ کتوں کی آرام گاہ بنی ہوئی ہے اور حب شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہے جس سے حب شہر میں بوائز ہائی اسکول کے قریب واقع PHEکی واٹر سپلائی کے تالاب بھی خشک پڑے ہوئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ قلت آب کے سبب انہیں مزید پریشانی کا سامنا ہے نہ گھروں میں پانی ہے اور ہی مساجد میں وضو کیلئے پانی دستیاب ہے جسکی وجہ سے شہری مہنگے داموں واٹر ٹینکر سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں حب کے شہری حلقوں نے لسبیلہ کینال سے حب کی شہر ی آبادی کو پانی فراہمی معطل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ ان دنوں گرمی بھی زوروں پر ہے اور پانی کی قلت بھی سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے انھوں نے ایری گیشن حکام اور ضلعی حب انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لسبیلہ کینال میں وارہ بند ی کی جائے ہفتے میں تین دن انڈسٹریز ایریا اور چار دن شہری آبادی کیلئے کینال میں پانی چھوڑہ جائے تاکہ پانی کے قلت کا مسئلہ حل ہو سکے صرف لیڈا کے تالابوں اور انڈسٹریز کو پانی فراہم کرنا حب کے شہریوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کے مترادف ہے حب ڈیم سے پانی صرف انڈسٹریز کیلئے نہیں آرہا بلکہ اس میں شہریوں کا بھی کوٹہ شامل ہے لیکن حب کے شہریوں کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ڈالا مارا جارہا ہے اور لسبیلہ کینال ،پر بند باند ھ کر لیڈا کے تالابوں کو بھرا جارہا ہے اور حب کے شہری پیاسے سڑکوں پربٹھک رہے ہیں اور پانی کے حصول سرگرداں دکھائی دیتے ہیں اور ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں شہری حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ عید الضحیٰ کے دن بھی قریب آرہے ہیں جبکہ متعلقہ محکموں شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہیں اگر شہریوں کو پانی فراہمی کا سلسلہ شروع نہ ہو گیا تو سڑکوں پر نکل کر متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ سرکاری محکموں کے ذمہ داران پر عائد ہو گی۔
