فورٹ عباس میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ

بہاولنگر(قدرت روزنامہ) فورٹ عباس میں لڑکی کے تین بھائیوں نے اپنی بہن اوربہنوئی کوقتل کردیا . پولیس ترجمان کے مطابق عبدالرزاق نے اپنی پہلی بیوی کوطلاق دے کراس کی بہن سے شادی کرلی تھی .

لڑکی کے تین بھائیوں نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اوربہنوئی کوقتل کردیا . واقعہ فورٹ عباس کے تھانہ مروٹ کی حدودمیں پیش آیا . پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا جبکہ دوملزمان فرارہوگئے . پولیس مفرورملزمان کو تلاش کررہی ہے . . .

متعلقہ خبریں