بلوچستان کی جامعات کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، مکران ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن


تربت(قدرت روزنامہ)مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کیچ بار ایسوسی ایشن نے ایک مذمتی بیان میں حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیم دشمن سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فیصلے سے جامعات کے تدریسی عمل پر سخت اکثر پڑے گا، دنیا کے دیگر ممالک میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم، تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں پر خرچ کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان، بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی تنخواہیں وقت پر ادا نہیں کی جاتیں، ہم حکومت پاکستان اور بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور آنے والے بجٹ میں سب سے زیادہ بجٹ ایجوکیشن کے لیے رکھا جائے جب تک اساتذہ، تعلیمی اداروں میں ترقی نہیں ہوگی تو ملک ترقی نہیں کرے گا، اساتذہ خوش حال ہوں گے تو ملک خوشحال ہوگا ہم حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ 22 مئی 2025ءکے سرکاری نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا، طالب علموں کی فیسوں میں کمی، دور دراز کے طالب علموں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات مفت اور طالب علموں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

WhatsApp
Get Alert