قلات، نئے تعینات کنٹریکٹ ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلع قلات کے نئے تعینات ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے زائد عرصے سے تنخواہوں سے محروم ہیںڈی ایچ اواور ایم ایس تنخواہیں جاری کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ محکمہ صحت کے ملازمین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری کا مشکور ہیں کہ انہوں نے محکمہ صحت کے لئے اسامیاں تخلیق کرکے مقامی اخباروں میں مشتہر کرواکر ان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی مگر 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نئے تعینات ہونے والے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے کیونکہ ملازمین غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں روزانہ اپنی ڈیوٹیوں پر جاتے ہیںلیکن اس کے باوجود ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لیت و لعل سے کام لیکر تنخواہوں میں تاخیری حربے استعمال کرکے ملازمین کا جینا حرام کردیا ہے ۔اعلیٰ حکام نے بلوچستان سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے لیکن ضلع کے متعلقہ آفیسران نے بدنیتی کی انتہاءکرکے آئے روز بہانہ بناکر ملازمین کو ٹرخارہے ہیں جس سے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین تنخواہیں وصول کررہے ہیں لیکن ضلع قلات کے ملازمین کو دیوار کے ساتھ لگا کر ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ روا رکھا گیا ہے جوکہ درست اقدام نہیں بلکہ قلات کے لوگوںکے ساتھ زیادتی اور انصافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم وزیرا علیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری صحت، ڈی جی صحت، ڈپٹی کمشنر قلات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تنخواہوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرکے ملازمین میں پائی جانے والی تشویش اور انہیں مسائل سے چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

WhatsApp
Get Alert