کوہلو، مویشیوں میں خطرناک بیماری پھیل گئی، محکمہ لائیو اسٹاک کی ادویات فروخت ہونیکا انکشاف


کوہلو(قدرت روزنامہ)محکمہ لائیو اسٹاک کے ادویات ضلع کے بجائے ویٹرنری اسٹوروں میں فروخت ہونے لگیں، مالداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مال مویشیوں میں خطرناک بیماری پھیل چکی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ لائیو اسٹاک غیر فعال بنتا جا رہا ہے مال مویشیوں میں خطرناک بیماری پھیل چکی، ہسپتال میں ادوایات کی عدم موجودگی کے باعث مال مویشی مر رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ادویات کوہلو پہنچنے سے پہلے باہر فروخت ہوجاتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو اور اعلیٰ حکام فوری نوٹس لے کر ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے۔

WhatsApp
Get Alert