بابر اور شعیب ڈھاکا میں قومی ٹیم کا حصہ بن گئے، رضوان نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

ڈھاکا(قدرت روزنامہ) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک بھی ڈھاکا پہنچ گئے۔دبئی میں کمرشل شوٹ کی وجہ سے بابر اور شعیب ملک نے ٹیم کے ساتھ بنگلادیش کا سفر نہیں کیا تھا۔ دونوں کھلاڑی ایک روز قرنطینہ اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر بدھ کو اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
دوسری جانب کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وکٹ کیپر محمد رضوان اب مکمل فٹ اور آج ٹیم کے دوسرے ٹریننگ سیشن کا حصہ بن گئے ہیں۔
ڈھاکا میں جاری ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی 3 گھنٹے تک فیلڈنگ، بیٹنگ، اور بولنگ کی پریکٹس کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔