جاوید اختر نے ممبئی میں فلیٹ نہ ملنے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے حال ہی میں ایک متنازع انٹرویو دیا جس کی وجہ ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے اپنی بیگم شبانہ اعظمی کو ممبئی میں فلیٹ نہ ملنے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرا دیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کی بیگم کو ممبئی میں فلیٹ کی تلاش تھی تاہم کچھ ہندو مالکان نے انہیں کرائے پر فلیٹ دینے سے انکار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہندو تھے سندھ سے ہجرت کرکے آئے تھے اور اس دوران ان کے گھربار اور سب کچھ لوٹا گیا تھا۔
جاوید اختر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف ان کا یہ جذبہ دراصل ان فسادات کی وجہ سے تھا۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں شدت پسند ہندوؤں کے مسلم مخالف رویے کو جواز دینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید ہورہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert