آئی سی سی کے مطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جبکہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا . 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے . اسی طرح 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا . انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے جبکہ 2031 کرکٹ ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلادیش کریں گے . واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی . علم میں رہے کہ 2008 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کی وجہ سے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئی تھی . خیال رہے کہ نئے شیڈول کے مطابق بھارت 2024 سے 2031 کے دوران تین آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا . . .Are you ready for the best-ever decade of men’s white-ball cricket? Eight new tournaments announced 🔥 12 different host nations confirmed 🌏 Champions Trophy officially returns 🙌 pic.twitter.com/W1UjFkTCeG
— ICC (@ICC) November 16, 2021