پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی، پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے آئندہ عالمی ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جبکہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔اسی طرح 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے جبکہ 2031 کرکٹ ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلادیش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی۔
علم میں رہے کہ 2008 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کی وجہ سے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ نئے شیڈول کے مطابق بھارت 2024 سے 2031 کے دوران تین آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

7 hours ago