کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس پر دستی بم حملہ، پانچ افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر بکرا منڈی کے قریب پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او منظور شہید تھانے سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے فوراً بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر زخمیوں کی تعداد تین بتائی گئی تھی، جو بعد ازاں پانچ ہو گئی۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
