اسی طرح 2026 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے اور 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی ساؤتھ افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے . علاوہ ازیں 2028 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا اور 2029 کی چیمپیئنز ٹرافی بھارت میں منعقد جائے گی . سال 2030 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ انگلینڈ، ائیرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں ہوگا جبکہ 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلہ دیش کی مشترکہ میزبانی میں کروایا جائے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے 29 سال بعد عالمی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دے دی ہے . انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دے دی ہے جبکہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے سپرد کردی گئی ہے .
متعلقہ خبریں