ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 0.4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے .

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.29 سے کم ہو کر 174.89 روپے پر بند ہوا ہے .

واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان پر واجب الادا بیرونی قرضوں کی مالیت میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے . سینیٹ میں پیش کی گئی اندرونی و بیرونی قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرضے 16.4 ٹریلین تھےجبکہ اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے . اس کے علاوہ بیرونی قرض میں بھی ساڑھے 6 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے . جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب روپے تھا جبکہ اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا تھا . قرضوں کی مالیت میں اضافہ پہلے سے خستہ حال ملکی معیشت پر ناقابل برداشت بوجھ ہے . . .

متعلقہ خبریں