کوئٹہ میں پولیس پر بم حملہ قابل مذمت ہے، امن دشمن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، شاہد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ امن کے دشمن بلوچستان کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس بکرا منڈی کے قریب پولیس پر دستی بم حملہ ہوا۔حملے میں ایس ایچ او منظور شہید تھانہ سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔
