عمران خان کو جب ’’باس‘‘ کہا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے: فضل الرحمن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا کہتےہیں تیسرا،چوتھا جج ہے جو اپنی گفتگو آن ریکارڈ کر رہا ہے۔عمران خان کو جب ’’باس‘‘ کہا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔
،کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جے یو آئی نے حکومت کو نشانے پر رکھا اور کہا حکومت چل نہیں رہی ،چلائی جارہی ہے ،چلنے اور چلانے والے دونوں کو جانتے ہیں ۔نااہل حکمران اقتدارکو طول دینے کیلئے ناجائز طریقے اپنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی پارٹیوں پر مشترکہ اجلاس میں جانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ حکومت سب کچھ 19نومبرسے پہلے کرنا چاہتی ہے،پی ڈی ایم عام آدمی کی آواز ہے ۔ نااہل حکمرانوں کے خلاف جہادجاری رہے گا۔
فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت بازو مروڑ کر ووٹ لینے کی کوشش کررہی ہے۔ فیصلہ کیا ہے حکومت آئینی اور قانونی طور پر شکست دیں گے۔ ، نوجوانوں کو گھروں سے اٹھاکر سیف ہاؤسز میں رکھا جارہاہے ۔اگر کوئی شرپسندی میں ملوث ہے تو عدالتوں کے ذریعے ایسے معاملات کو نمٹانا چاہیے۔