ملیر جیل سے فرار بیٹے کو ماں لے کر جیل پہنچ گئی اور جیل حکام کے حوالے کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماں مفرور بیٹے کولے کر جیل پہنچ گئی
والدہ کے مطابق ان کا قیدی بیٹا 3 بجے گھر پہنچا، اور بتایا جیل سے بھاگ آیا ہوں، جس پر ماں فورا بیٹے کو لیکر ملیر جیل پہنچ گئی اور جیل حکام کے حوالے کردیا
والد کے مطابق ان کا بیٹا بے گناہ تھا اور اسے موبائل میں ایک دوست کیساتھ تصویر ہونے کی وجہ سے سزا سنائی گئی۔
والدہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا چوری کے جرم میں 6 ماہ سے قید کاٹ رہا ہے اور جب وہ گھر پہنچا تو میں اسے پیدل ہی لیکر جیل آگئی اور اسے کہا کہ جیل سے نہ بھاگو ورنہ یہ تمہیں گولی سے اڑا دیں گے۔

WhatsApp
Get Alert