بھارتی اداکارائیں فلموں کے علاوہ کیا کاروبار کرتی ہیں ۔۔۔ ؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی ٹاپ اداکارائیں فلموں کے ساتھ کون سے کاروبار کررہی ہیں یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی ٹاپ ہیروئنز اداکاری کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کررہی ہیں اور ان کے کاروبار فلموں سے زیادہ چل رہےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکاراؤں کا گذارا صرف فلموں پر ہی نہیں ہوتا انہوں نے فلمی کیرئیر کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی پھیلا رکھا ہے ۔

بھارتی اداکارہ دیپکا پوڈکون کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بیڈمنٹن سے کیا تھا ۔ شہرت پیسہ کمانے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو جیسے قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور کئی فلموں نے سپرہٹ بزنس کیا لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دیپکا پوڈکون کی اپنی ایک ویب سائٹ ہے جہاں وہ کپڑے فروخت کرتی ہیں اور وہ اس کاروبار سے کئی گنا منافع کما رہا
بیڈمنٹن کے کھیل میں نام کمانے کے بعد فلموں میں کامیابی حاصل کرنے والی سٹار دیپکا پڈوکون کی اپنی ویب سائٹ ہے جہاں وہ کپڑے فروخت کرتی ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہی کی ایک برانڈمتعارف کرائی ہے جس میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جونز نے صرف بالی وڈ میں ہی اپنا سکہ نہیں منوایا بلکہ وہ ایک بین الاقوامی اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ پریانکا چوپڑا ایک گلوکارہ بھی ہیں اور کاروباری دنیا میں وہ اناملی نامی بالوں کی پراڈکٹس کی چین کی مالک ہیں۔ انہوں نے کچھ سال قبل پرپل پیبل پکچرز کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی شروع کررکھا ہے۔
اداکارہ انوشکا شرمانے بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی سپرہٹ فلمیں دی اور ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔ ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہدایتکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کلین سلیٹ فلمز نامی پروڈکشن ہاؤس لانچ کیا۔ ا س کے علاوہ انہوں نے نُش کے نام سے کپڑوں کا برانڈ شروع کیا ہے جو بھارت سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے ۔
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بالی وڈ میں آنے کے بعد اداکاری میں ہی نہیں بلکہ گلوکاری اور رقص کے فن سے بھی اپنا مقام بنایا ہے لیکن فلموں سے ہٹ کر انہوں نے بچوں کے کپڑوں کے برانڈ ایڈ آ ماما کے نام سے برانڈ شروع کیا جو ان کی بہترین آمدن کا ذریعہ بنا ہے اور وہ فلموں سے زیادہ اپنے برانڈ سے کمارہی ہیں ۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی چھیا چھیا گرل ملائکہ اروڑا نے کئی فلموں میں بولڈ اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا لیکن انہوں نے فلموں کے ساتھ اپنے یوگا سٹوڈیو کو بھی اپنی کمائی کا ذریعہ بنایا ۔ دیوایوگا کے نام سے ان کے یوگا سٹوڈیو کو بھارت میں جانا پہچانا جاتا ہے ۔ ملائکہ اروڑا اس کے علاوہ بپاشا باسو اور سوزانے خان کے ساتھ مل کر کپڑوں کی ویب سائٹ ’دا لیبل لائف‘ بھی چلارہی ہیں ۔

بھارتی فلموں کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا اب فلموں میں کبھی کبھار ہی نظر آتی ہیں لیکن ان کی فلمیں آج بھی فلم بین بے حد پسند کرتے ہیں ۔ پریتی زنٹا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مالک ہیں اور اکثر میچوں میں اپنی ٹیم کے ساتھ نظر آتی ہیں ۔ ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کا نام پی زی این زی میڈیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے سپرسٹار راجیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ کا فلمی کیرئیر تو اتنا موثر نہیں رہا لیکن انہوں نے مزاح نگاری کا ہنر اپنی تحریر میں بخوبی دکھایا ہے۔ وہ تین کتابوں کی مصنفہ ہیں اور ڈیجیٹل میڈیا کمپنی ٹویک انڈیا کی بانی بھی ہیں۔ انہیں انٹیرئیر ڈیزائنگ کا بھی شوق ہے، جس کی عکاسی ممبئی میں قائم ڈیزائن سٹورز میں ہوتی ہے۔
بھارت فلم انڈسٹری کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد ڈانس اکیڈمی چلا رہی ہیں ان کی ڈانس اکیڈمی کا نام ڈانس ودھ مادھوری ہے ۔ جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نمایاں فنکارائیں بھی ڈانس سیکھتی ہیں ۔
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی فلموں کے علاوہ اکثر ٹی وی شوز میں ججز کے فرائض انجام دیتی ہیں جن کا ان کا بھاری معاوضہ ملتا ہے تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ سپا اور سیلون کی لوسس نامی چین کی مالک ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کئی بڑے ریستورانوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے ۔