سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی۔۔
کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں کمی کے بعدایک تولہ سونا 1350 روپے سستا ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق سونے کی قیمت میں 1350 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونا 1 لاکھ 24 ہزار 850 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 1157 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 7 ہزار 39 روپے کا ہوگیا۔ چاندی کی قیمت1480 روپے پر برقرار رہی ۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگا ہوکر 1874 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔