سوشل میڈیا انفلونسٹر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار ‘ کون ہے کہاں سے تعلق ہے پتہ چل گیا


اسلام آباد :اسلام آباد میں قتل ہونیوالی سوشل میڈیا انفلونسٹر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل عمر حیات عرف کاکا کو پنجاب کے شہر فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے ‘ ملزم نے خود کو ٹک ٹاکر کا دوست بتایا ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اسلام آباد کے مقامی صحافی علی عمران عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلام آباد میں قتل ہونیوالی سوشل میڈیا انفلونسٹر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کو پنجاب کے شہر فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم کو گذشتہ رات گئے ہی گرفتار کیا گیا ہے ‘ ملزم کا تعلق پنجاب ہے سے ہے

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاوں چترال گیا ہوا تھا۔

ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے ارادے سے کمرے میں موجود میری بیٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ثنا کو دو گولیاں سینے پر لگیں۔ ہمارے شور کرنے پر نامعلوم شخص موقع سے بھاگ گیا جبکہ اہل محلہ جمع ہو گئے، اپنی زخمی بیٹی کو ہمسائیوں کی گاڑی میں ڈال کر اسپتال پہنچی مگر وہ خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئی۔


مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف نے کہا کہ میری بیٹی زبردست سوشل میڈیا انفلونسر تھی، میری نند لطیفہ شاہ جو بطور مہمان ہمارے گھر میں موجود تھی اس واقعے کی گواہ ہے، میں اور میری نند لطیفہ شاہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔دوسری جانب ثنا یوسف کا پمز سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

WhatsApp
Get Alert