کوئٹہ،رکشے ختم کرکے الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ
جلد پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت عمل درآمد کیا جائے گا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے مرکزی حصے میں رکشے ختم کر کے الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مرکزی حصے کی شاہراہوں کو نو پارکنگ زون قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے کاروباری علاقے جسے ڈان ٹاون کا نام دیا گیا ہے وہاں رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔حیات کاکڑ کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ڈان ٹاون میں رکشے ختم کر کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر جلد پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت عمل درآمد کیا جائے گا، دو نجی کمپنیوں نے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔