کم سکیل والے سر کاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا اہم اقدام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پنجاب کے کم سکیل والے سر کاری ملازمین کے لیے حکومت کا اہم اقدام، عرصہئ دراز سے زیر التوائ مختلف محکموں کے 29 ہزار 950 ملازمین کی اپ گریڈیشن کردی گئی۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی کمیٹی نے اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ محکمہ جیل کے 14 ہزار 387 وارڈرز کا گریڈ 5 سے 7 کردیا گیا۔ 1520 ہیڈ وارڈرز کا گریڈ 7 سے 9 جبکہ 162 چیف وارڈرز کا گریڈ 9 سے 11 کردیا گیا۔ محکمہ جیل کے 49 مذہبی معلمین کو گریڈ 12 سے 15 دے دیا گیا۔

تمام محکموں کے 373 ٹیلی فون آپریٹرز کا گریڈ 7 سے بڑھا کر 11 کر دیا گیا۔ تمام محکموں کے 11 ہزار 184 ڈرائیوروں کا سکیل 4 سے 5 کر دیا گیا۔ محکمہ سماجی بہبود کے 695 سپروائزروں کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے 928 واچرز اور 30 ہیڈ واچرز کا گریڈ 5 اور 7 سے 9 کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے 162 وائلڈ انسپکٹرز کا گریڈ 9 سے 11 اور 2 فزیکل انسٹرکٹرز کا گریڈ 8 سے 9 کر دیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 458 کیئر ٹیکرز کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی

Recent Posts

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

3 mins ago

نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کی مہوش علی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سٹاک ہوم (قدرت روزنامہ )پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ…

10 mins ago

کراچی دھماکا، چین کی مذمت، قصور واروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے بین الاقوامی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب چینی عملے کو…

12 mins ago

انناس کھانے سے گلے میں خراش اور زبان میں جلن سے بچنےکا صحیح طریقہ

کھٹا میٹھا انناس مزیداراور صحت بخش بھی ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انناس کا ذائقہ دیگر…

23 mins ago

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں جام شہادت…

24 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں…

35 mins ago