دکی، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن کا ڈرائیور قتل، ملزمان گاڑی چھین کر فرار


کوہلو(قدرت روزنامہ)دکی کے علاقے واریزئی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن کوہلو کا ڈرائیور مستانہ زرکون قتل۔ ذرائع کے مطابق وہ چھٹی پر گھر جارہا تھا کہ گاڑی چھیننے کی کوشش پر مزاحمت کے دوران قتل ہوا۔ ڈاکو گاڑی لے کر فرار ہوگئے، لیویز نے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

WhatsApp
Get Alert