آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مخالف عناصر کے خلاف شکنجہ سخت، علیمہ خان سمیت متعدد شخصیات کو نوٹسز جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے جاری آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کو طلب کر لیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق علیمہ خان نے ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا اور عوام کا حوصلہ پست کرنے کی کوشش کی۔
این سی سی آئی اے کے مطابق، علیمہ خان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ آفتاب اقبال، معید پیرزادہ سمیت 20 سے زائد یوٹیوبرز کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ان تمام افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیا۔
ایجنسی نے 509 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کر کے نوٹسز بھجوانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بیشتر اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سوشل میڈیا نیٹ ورک سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert