تیمور بینک لُوٹنا چاہتا ہے: سیف علی خان کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بڑا بیٹا تیمور علی خان بینک لُوٹ کر پیسے چوری کرنا چاہتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں سیف علی خان نے اپنے بڑے بیٹے تیمور کے بارے میں اہم انکشاف کیا۔سیف علی خان نے کہا کہ ’تیمور کچھ ایسا ہی ہے جیسا کہ نقلی تلواریں اٹھانا اور لوگوں کا پُرتشدد طریقے سے پیچھا کرنا‘، جس پر رانی مکھرجی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’تیمور کے لیے ابھی یہی کرنا سب سے بہتر ہے۔‘
اداکار نے کہا کہ ’نہیں! مجھے نہیں معلوم کہ ہم کیا کر رہے ہیں، بس بہترین کی امید ہے، میں تیمور کو اچھے کرداروں کے بارے میں معلومات دیتا ہوں لیکن وہ خود کو بُرا آدمی بننا چاہتا ہے، وہ بینک لُوٹ کر سب کے پیسے چُرانا چاہتا ہے۔‘سیف علی خان کی بات سُن کر رانی مکھرجی نے پوچھا کہ ’کیا تیمور غلط سمت میں جارہا ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ ’ہاں! میرے خیال میں ایسا ہی ہے لہٰذا میں تیمور کی والدہ کرینہ سے کہتا ہوں کہ تُم خود تیمور پر توجہ دو۔‘
واضح رہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے جبکہ اُنہوں نے دوسری شادی کرینہ کپور سے کی جن میں اُن کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

Recent Posts

گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے…

8 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب…

21 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی زندگی پر ایک نظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021…

36 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق…

47 mins ago

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں…

55 mins ago

اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال، پاکستان میں سالانہ کتنے لاکھ لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے…

1 hour ago