قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے قبل ایوان کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑے اہتمام سے لائے گئے ہیں . صحافی نے سوال کیا کہ کون لایا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں . خیال رہے کہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا . حکومت اور اپوزیشن ایوان میں نمبرز پورے کرنے کیلئے سرگرم ہیں . پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز منظور کرانے کیلئے تحریک انصاف کا اتحادیوں پر کافی زیادہ انحصار ہے . دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں . اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں . قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے اسمبلی کی آمد جاری ہے .
متعلقہ خبریں