خواتین کے لیے خوشخبری، کاسمیٹکس کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں 7000 درآمدی اشیا پر ڈیوٹی و ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے جن میں دیگر ضروری چیزوں کے علاوہ میک اپ کا سامان بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میک اپ کی ان اشیا میں سرخی، پاؤڈر، آئی لائنر، مسکارا، فیس پاؤڈر، میک اپ کٹس، لپ گلوس، فیس شائنر، پرفیوم، باڈی اسپرے وغیرہ بھی شامل ہیں جن پر 2 تا 5 فیصد ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں ان اشیا میں جوتے، کپڑے، بریف کیس، پرزہ جات اور دیگر ضروری اشیا بھی شامل ہیں۔
