کراچی میں آج صبح پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں صبح سویرے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پھر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 4 بج کر 46 منٹ پر ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.7 اور زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈیفنس کے جنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ زلزلے کا دوسراجھٹکا 7 بج کر 58 منٹ پر ریکارڈ ہوا، زلزلے کی شدت 1.8 اور گہرائی 8 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے قریب تھا۔

WhatsApp
Get Alert