ڈرامہ سیریل’دلِ مومن‘ کی اسکرپٹ پڑھ کر رویا تھا، فیصل قریشی

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جب پہلی بار اپنے پراجیکٹ ’دلِ مومن‘ کا اسکرپٹ پڑھا تھا تو وہ رو رہے تھے۔فیصل قریشی نے جیو ٹی وی پر اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ ’دلِ مومن‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’کردار کو بہت خوبصورتی سے لکھا گیا ہے‘۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ’ جب انہوں نے پہلی بار اسکرپٹ پڑھا تو وہ رو پڑے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ڈرامے کی شوٹنگ کو مکمل ہوئے تین ماہ ہوچکے ہیں اور مومن کے کردار کے بارے میں ہر چیز اب بھی میرے ساتھ ہے‘۔فیصل قریشی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’ ان کے ذہن میں مومن کا کردار نقش ہے، اب یہ کردار انہیں چھوڑ نہیں سکتا، وہ مکمل طور پر مومن کےکردار میں ڈھل گئے ہیں‘۔
اداکار نے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کے کام کی تعریف بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ ’ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ یہ ان کاچوتھا پراجیکٹ ہے۔اور انہیں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا کام کرنے کا طریقہ کار پسند ہے۔