حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں چالوں کی مختلف اقسام، سپری، سپرفائن سیلہ، بناسپتی، ایری اور دیگر پر فی کلو دس روپے سے 50 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے . چاول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اناج منڈی میں چاول کے کاروبار میں مندی دکھائی دیتی ہے جبکہ بیوپاری غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں . چاول کے بیوپاری قیمتوں میں تیزی کی وجہ چاول برآمد کی حکومتی اجازت کو قرار دیتے ہیں جو حکومت سے برآمدات پر فوری پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ مقامی سطح پر قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر بڑے بحران سے بچا جاسکے . . .
حیدرآباد(قدرت روزنامہ)گھی ، چینی ، آٹے کے بعد چاولوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے . چاولوں کی قیمتوں میں فی کلو دس سے پچاس روپے تک اضافہ ہوگیا .
متعلقہ خبریں