T20 کپتانی چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی پہلی بار منظرِ عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی کی پہلی بار نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ دورانِ سفر لی گئی ہیں۔


ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں ویرات کوہلی کھڑکی سے باہر دیکھ رہے ہیں۔تصاویر میں ویرات کوہلی نے گِرے ٹی شرٹ کے ساتھ کیپ بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ وہ کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔
ویرات کوہلی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’ایول آئی‘ والا ایموجی بنایا جوکہ اکثر نظرِ بد سے حفاظت کے لیے بنایا جاتا ہے۔کوہلی کی تصاویر پر اُن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے تبصرے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ہی ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔