پنجاب میں لوگ روٹی کو چھابے میں رکھ کر کیوں کھاتے ہیں؟ جانیے دلچسپ وجہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ (پنجاب ) ہے جہاں پر اکثر لوگ روٹی کو چھابے میں رکھ کر کھاتے ہیں۔پنجاب کے کھانے پورے پاکستان میں مشہور ہیں اور بہت پسند کیے جاتے ہیں جن میں اصلی گھی کی روٹی، باجرے کی روٹی، مکھن کا ساگ اور بہت سے کھانے شامل ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ دستکاری کئے ان برتنوں میں کھانا رکھنے اور کھانے کے فائدے جو یقیناً آپ کو بھی ایک مرتبہ پھر ان برتنوں کے استعمال کرنے پر آمادہ کردیں گے۔
چھبڑی یعنی درختوں کی چھالوں سے بنی چنگیری میں روٹی رکھنے کا سب سے زیادہ فائدہ ہے کہ اس میں رکھی ہوئی روٹی بنا فریزر کے بھی نرم رہتی ہے روٹی خشک نہیں ہوتی اور جراثیم سے پاک ہوتی ہے۔عموماً ہم روٹیوں کو پلاسٹک کے بنے ہاٹ پاٹ میں رکھتے ہیں جس کو بند کرنے سے اس میں پسینہ آ جاتا ہے اور روٹی خشک ہو کر کڑک ہو جاتی ہے ساتھ پلاسٹک کے ذرات بھی اس میں شامل ہونے لگتے ہیں جو جراثیم کا باعث بنتے ہیں، لہٰذا روٹیوں کو چھابڑی میں رکھنا فائدے مند ہوتا ہے۔
چھابڑی کا بڑا ڈبہ یا بمبو سٹک کا ہاٹ پاٹ سستا بھی آتا ہے اور اس میں رکھا گیا کھانا یا روٹیاں لمبے عرصے تک تازہ رہتی ہیں کیونکہ یہ درختوں سے نکلی لکڑیوں سے بنتے ہیں اس لئے ان میں نمی زیادہ پائی جاتی ہے جو کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں۔واضح رہے کہ برتنوں کے علاوہ کرسیاں اور فرنیچر کو بھی اسی مٹیریل سے بنایا جاتا ہے جس پر بیٹھنے سے جسم کا توازن برقرار رہتا ہے اور کمر کی مہروں کے درد میں بھی مفید ہے۔

Recent Posts

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

7 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

17 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان…

30 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

45 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

49 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

1 hour ago